ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بارایسوسی ایشن انتخابات کے دوران فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج

لاہور بارایسوسی ایشن انتخابات کے دوران فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور بارایسوسی ایشن انتخابات کے دوران فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے 50سے زائد وکلاکوحراست میں لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق زیرحراست متعددوکلا کو شورٹی بانڈز پر رہا کردیا گیا۔
فائرنگ کرنے کا مقدمہ ایس ایچ او مزنگ رائے آصف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق وکلا اور ان کے ساتھیوں نے جیت کی خوشی میں اندھا دھند فائرنگ کی،مقدمے میں سلیم،جنید،خضرحیات، شہریار، زاہدسمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔
 پولیس کے مطابق ملزمان سے پسٹل، ممنوعہ بور کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئیں،موبائل فوٹیجز کی مدد سےدیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔