ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘:مریم نواز   نے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی

’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘:مریم نواز   نے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشاد راؤ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

دوران اجلاس بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5 ہزار شہری اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لون لے چکے ہیں، پروگرام کے تحت 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مئی تک 40 ہزار لون دینے کا ہدف مقررکر دیا، پروگرام کے لون دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی، مریم نواز شریف نے لون 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے، چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔