ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امدادی سامان کی فراہمی کیلئے ایک اور قافلہ سخت سکیورٹی میں بگن پہنچ گیا

امدادی سامان کی فراہمی کیلئے ایک اور قافلہ سخت سکیورٹی میں بگن پہنچ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پارا چنار میں اشیائے ضروریہ کی قلت دور کرنے کی کوششیں جاری ، امدادی سامان کی فراہمی کے لئے ایک اور قافلہ سخت سکیورٹی میں بگن پہنچ گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹل سے بگن متاثرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے مزید 7 امدادی ٹرک بھیجے گئے، امدادی سامان میں کمبل، ٹینٹ، کچن سیٹ اور مختلف اشیا شامل ہیں جبکہ امدادی سامان پر مشتمل 50 ٹرک ہنگو اور ٹل میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پہلے قافلے میں بگن میں متاثرین کو 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان بھیجا گیا تھا۔