(محمد اویس)اسلام آباد میں مسلح افراد نے ٹریفک اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار زبیر ٹریفک پولیس آفس کے باہر ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ سے شہید کر دیا ۔
اسلام آباد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔