ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں  پولیس نے چادرچاردیواری کا تقدس پامال کردیا

لاہور میں  پولیس نے چادرچاردیواری کا تقدس پامال کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا فاران یامین: پولیس اہلکاروں کے غیر قانونی اقدام کے خلاف متاثرہ خاتون نے ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے رات گئے خیابان امین میں ان کے گھر میں داخل ہو کر خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا لیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گھر میں داخل ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ اہلکاروں نے 25 تولہ سونا، 40 لاکھ روپے اور گاڑی بھی لوٹ لی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے خاوند فیصل ٹاؤن میں گاڑیوں کا کاروبار کرتے ہیں اور نہ ہی ان کی کسی سے سیاسی یا کاروباری دشمنی ہے۔

پولیس اہلکار گھر کے دروازے توڑ کر داخل ہوئے اور ایک گھنٹہ تک گھر میں موجود رہے۔ اہلکاروں نے گھر کے ملازم کو اغواء کر کے ساتھ لے جایا۔

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ تھانہ کاہنہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا اور درخواست تک نہیں لے رہا ہے۔