بادامی باغ ،شاد باغ پولیس نے لاوارث بچوں کو والدین سے ملوا دیا

12 Jan, 2025 | 09:41 AM

فاران یامین:  لاہور کے علاقوں بادامی باغ اور شاد باغ میں پولیس نے لاوارث بچوں کو ان کے والدین سے ملوا دیا۔

شاد باغ پولیس نے 3 سالہ بچی کو محض 5 گھنٹوں میں تلاش کر کے اس کے والدین سے ملا دیا۔ اسی دوران بادامی باغ پولیس نے 7 سالہ بچہ بہلول کو بحفاظت تھانہ منتقل کیا۔

بہلول 2 روز قبل گھر سے باہر نکلا تھا اور بعد ازاں لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس نے بچے کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا تاکہ اس کے ورثا کا پتہ چل سکے۔

پولیس کی کاوشوں کے نتیجے میں بچہ بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا، جس پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ان کی محنت کی تعریف کی۔
 
 
 
 

مزیدخبریں