بلاول بھٹو کی ایک اور کامیابی؛  تحریک انصاف حقیقی پیپلز پارٹی میں ضم ہو گئی

12 Jan, 2024 | 10:59 PM

زوہیب بخاری: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ملتان  کے دوران "پاکستان تحریک انصاف حقیقی" کے وائد راؤ یاسر اور ان کے ساتھیوں نے اپنی پارٹی کو  پاکستان پیپلزپارٹی میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف حقیقی راؤ یاسر نے  اپنےساتھیوں کے ساتھ بلاول بھٹو سے ملاقات کی  اور پارٹی کو رسمی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ملتان میں تحریک انصاف حقیقی کے پیپلز پارٹی میں انضمام کو چئیرمین بلاول بھٹو کی ایک اور کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ 

راؤ یاسر اور ان کے ساتھیوں کی بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات کے موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں