مولانا فضل الرحمان کی سپریم لیڈر مولانا ہیبت اللہ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

12 Jan, 2024 | 10:05 PM

ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طالبان کے سپریم لیڈر مولانا  ہیبت اللہ سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان علی الصبح کابل سے وزیراعظم افغانستان کے خصوصی طیارے میں قندھار روانہ ہوئے، قندھار ائیرپورٹ پر طالبان کے سپریم لیڈر مولانا ہیبت اللہ کے نمائندوں نے  ان کا استقبال کیا ۔ 

مولانا فضل الرحمان اور ملا ہیبت اللہ کے درمیان ملاقات  تین گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں ملا ہیبت اللہ نے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ 

مولانا فضل الرحمان نے ملا ہیبت اللہ کو  اپنے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امارت اسلامی کے درمیان بہترین اور پر امن تعلقات کے خواہاں ہے۔ 

ملا ہیبت اللہ نے مولانا فضل الرحمان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، انہوں نے  مولانا فضل الرحمان کو رات قیام کی دعوت بھی دی۔ 

مولانا فضل الرحمان ملاقات کے بعد رات کے وقت واپس قندھار سے کابل پہنچے۔ 

مزیدخبریں