صفائی کیوں نہیں؛ محسن نقوی نے پی آئی سی ایمرجنسی میں دھول دیکھ کر کنٹریکٹر اور بیوروکریسی کو ڈانٹ پلا دی

12 Jan, 2024 | 08:59 PM

This browser does not support the video element.

علی رامے:  پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی نئی ایمرجنسی میں صفائی کے ناقص انتظامات  پر کمشنر اور متعلقہ افسران کو طلب کر لیا۔

محسن نقوی اس بات پر ناراض ہوئے کہ کروڑوں روپے لگانے کے باوجود ٹائلز اورکاؤنٹرزپر دھول مٹی،داغ دھبے کیوں ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ اچانک دورے  پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی گئے، انہوں نے وہیل چیئر پربیٹھے مریض سے علاج معالجے کا پوچھا۔مریض کی فرش پر گری فائل اٹھا کر انہیں دی۔ خاتون کی انجیوگرافی میں تاخیرکی شکایت کانوٹس لیا اور ایم ایس کوانجیوگرافی جلد کرانے کا حکم دیا۔

نئی ایمرجنسی میں کام تسلی بخش دکھائی نہ دینے پر  وزیراعلیٰ نے کنٹریکٹر،محکمہ تعمیرات ومواصلات کے حکام اور ایم ایس کو  طلب کر لیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ایم ایس صاحب صفائی کی صورتحال اتنی خراب کیوں ہے؟ نئی ایمرجنسی میں صفائی کے انتظامات کسی طور پر بھی تسلی بخش نہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  کمشنر کو بھی موقع پر بلایا اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا صفائی انتظامات کو فی الفور بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ نئی ایمرجنسی میں صفائی کی خراب صورتحال کسی صورت قابل برداشت نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریض کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ فرش پر گری ہوئی فائل اٹھا کر وہیل چیئر پر موجود مریض کو دی جس پر مریض نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے گجرات کی رہائشی خاتون کی انجیوگرافی کیلئے وقت دینے میں تاخیر کی شکایت کافوری نوٹس لیتے ہوئے انجیوگرافی جلد کرانے کا حکم دیا ۔سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں