ڈی ایس پی سرور اعوان کو پنجاب پولیس کا غازی قرار دیدیا گیا

12 Jan, 2024 | 07:33 PM

وقاص احمد: پندرہ سال بعد ڈی ایس پی سرور اعوان کو پنجاب پولیس کا غازی قرار دے دیا گیا۔ 

ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی صلاح الدین کی طرف سے سرور اعوان کو غازی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے دیگر افسران کے ہمراہ سرور اعوان کو غازی کے بیج بھی لگائے۔ ڈی ایس پی سرور اعوان نے پنجاب پولیس کا غازی قرار دینے پر افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غازی کا اعزاز پانا انکے لئے فخر ہے۔

واضح رہے کہ 2008 میں سرور اعوان بطور ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے لاہور تعیناتی کے دوران پولیس مقابلے میں زخمی ہوئے تھے۔سرور اعوان کے والد بھی پاک فوج کے غازی تھے۔ 

مزیدخبریں