اویس کیانی: پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا حلقہ انتخاب تبدیل کردیا۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری این اے 48 کی بجائے این اے 47 سے انتخاب لڑیں گے۔ ن لیگ کے الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار نے پارٹی صدر کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
قبل ازیں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو این اے 48 سے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔ این اے 47 میں پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے سیٹ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عامر کیانی کو دی گئی تھی۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 47 کا حلقہ واپس لے کر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو دے دیا ہے۔ انجم عقیل خان این اے 46 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔