اس وقت ایک ٹولے نے تحریک انصاف پر قبضہ کیا ہوا ہے، اکبر ایس بابر

12 Jan, 2024 | 06:40 PM

امانت گشکوری: بانی رہنما تحریک انصاف اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ اس وقت ایک ٹولے نے تحریک انصاف پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ 

بانی رہنما تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکیل تحریک انصاف حامد خان نے تسلیم کیا کہ اکبر ایس بابر تحریک انصاف کے بانی رہنما ہیں، سچ ایک نہ ایک دن سامنے آہی جاتا ہے، تحریک انصاف کا آئین لکھنے والوں میں شامل ہوں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے بعد تحریک انصاف کے پاس ایک سال کا وقت تھا کیوں انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کروائے۔ 

مزیدخبریں