سونے کی قیمت میں اضافہ

12 Jan, 2024 | 05:59 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔ 10گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 36 ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 256 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں