حیدر علی : ٹکٹس کی تقسیم پر مسلم لیگ ن مری میں شدید اختلافات سامنے آنے لگے، شاید خاقان عباسی کے بعد مسلم لیگ ن سے ایک اور بڑا استعفیٰ ا گیا۔
نائب صدر مسلم لیگ پنجاب راجہ عتیق سرور اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔ مسلم لیگ ن پی پی چھ میں شدید اختلاف کا شکار ہو گئی۔
راجہ عتیق سرور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی میں قربانیوں کی جگہ کان گوشیوں پر فیصلے ہوئے۔ ۔ پارٹی نے خود دعوت دی کے شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب کے ساتھ جاوں۔ پارٹی پی پی چھ میں ٹکٹ کی غیر منصفانہ تقسیم پر پارٹی خود تقسیم ہو گئی۔ پی پی چھ کا ٹکٹ پی پی سات کے رہائشی بلال یامین کو ٹکٹ دینا مری اور کوٹلی ستیاں کے عوام کی توہین ہے۔