انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانےپر 13 سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ

12 Jan, 2024 | 03:36 PM

Imran Fayyaz

 ( ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ افسروں کو انتخابی نشان کی فہرست موصول ہو گئی۔

 انتخابی نشانات کی فہرست میں 329 انتخابی نشان موجود ہیں،انتخابی نشانات کی فہرست میں آزاد امیدواروں کیلئے الگ سے نشانات بھی دیئے گئے۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ  فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان “بلا” موجود نہیں ہے۔

 دوسری جانب 15سیاسی جماعتوں کےانٹراپارٹی انتخابات سےمتعلق محفوظ فیصلہ سنادیاگیا،الیکشن کمیشن نے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا۔
الیکشن کمیشن نے 2 سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی،آل پاکستان مینارٹی الائنس کوڈی لسٹ کردیا گیا،آل پاکستان تحریک کوڈی لسٹ کردیا گیا۔
عوامی پارٹی پاکستان ایس،بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی کوبھی ڈی لسٹ کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نےسب کا پاکستان،نیشنل پیس کونسل پارٹی ،پاکستان نیشنل مسلم لیگ ،پاکستان امن پارٹی ،پاکستان برابری پارٹی ،مسیحی عوامی پارٹی،پاکستان قومی یکجہتی پارٹی کوڈی لسٹ کردیا گیاہے۔

 سنی تحریک ،نظام مصطفی پارٹی کوڈی لسٹ کردیا گیاہے،پاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیا گیاہے جبکہ جمیعت علمائے اسلام نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

مزیدخبریں