غیر معیاری سلنڈرز کی تیاری، فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

12 Jan, 2024 | 03:17 PM

علی رامے: وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے  پنجاب بھر میں ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز غیر قانونی طور پر تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ 

وزیراعلی پنجاب نے ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز کی غیر قانونی طور پر تیاری و فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر قانونی کام کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، انتظامیہ غیر قانونی مینو فیکچرنگ اور فروخت کو سختی سے روکے۔ محسن نقوی نے ایل پی جی کے غیر مجاز ڈیلرز کے خلاف بھی بلا تفریق ایکشن کا حکم دے دیا، انہوں نے کہا کہ سلنڈر کی غیر قانونی مینوفیکچرنگ کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے بعد اوگرا نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرزکو کارروائی کے لئے اختیارات سونپ دئیے۔ 

مزیدخبریں