ایف بی آر کا ضروری مصنوعات کی فروخت کیلئےڈیجیٹل انوائس لازمی قراردینےکا فیصلہ

12 Jan, 2024 | 03:03 PM

وقاص عظیم : ایف بی آر نے ضروری مصنوعات کی فروخت کیلئےڈیجیٹل انوائس لازمی قراردینےکا فیصلہ کرلیا۔ 

ڈیجیٹل انوائس کااطلاق فاسٹ موونگ کنزیومرز گڈذ کی فروخت پر ہوگا، اس حوالے سے ایف بی آرنے نوٹیفکیشن جاری کردیا , جس کا اطلاق یکم فروری2024 سے ہوگا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق روزمرہ استعمال کی کئی اشیاء فروخت کرنے پر ڈیجیٹل انوائس کی شرط ہوگی، رجسٹرڈ افراد کوسیلز ٹیکس انوائس الیکٹرانکلی جمع کرانا ہوگی، فیصلے کااطلاق اشیائے ضروریہ کےدرآمدکنندگان, مینیوفیکچررز پر ہوگا، روزمرہ استعمال کی اشیاء فروخت کرنے والےہول سیلرز,ڈیلرز پراطلاق ہوگا۔ اشیاء بلک میں درآمد اور سپلائی کرنے والے ریٹیلرز پربھی فیصلہ لاگو ہوگا۔ 

 ایف بی آرکے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات کی مینوفیکچرنگ, امپورٹ,ریٹیل اورہول سیل پر ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی، بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر اشیاء کے مینوفیکچررز, امپورٹرز کیلئے ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی، اطلاق ہوم کیئر اورڈیری مصنوعات کے ہول سیلرز,ڈیلرز اورریٹیلرز پر ہوگا۔ سیریلز,چھوٹے بچوں کی خوراک کی فروخت کیلئے ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی۔ فروزن ڈیزرٹس کی فروخت پر بھی ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی۔ فاسٹ موونگ کنزیومرز گڈز کے تاجروں پر ڈیجیٹل انوائس لازمی ہوگی۔ 

مزیدخبریں