سٹی42: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی جہاں نیب کے 10 میں سے 4 گواہوں نے اپنے بیان قلمبند کروا دیئے۔
بیانات قلمبند کروانے والے گواہان میں سیکشن آفیسر توشہ خانہ بنیامین، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصرمحمود، جوائنٹ ڈائریکٹرایس بی پی ساجد خان اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر خارجہ محمد فہیم کے نام شامل ہیں۔
عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ماضی کے تمام حکمرانوں نے توشہ خانہ سے تحائف لیے، بلٹ پروف گاڑیاں تک لی گئیں.
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بد دیانتی پر مبنی ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی، کیس پر مزید سماعت آج ہوگی۔