عائشہ رجب علی نے ٹکٹ نہ ملنے پر بغاوت کر دی، آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان 

12 Jan, 2024 | 03:55 AM

سٹی42 : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تاندلیانوالہ سے سابق خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی بلوچ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔   

مسلم لیگ نون نے این اے97 سے عائشہ رجب ک بلوچ کی بجائے پارٹی ٹکٹ ان کے دیور علی گوہر کو جاری کیا ہے- اس فیصلہ پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں میں بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ عائشہ رجب علی نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  عائشہ رجب علی نے کہاکہ رجب علی پارٹیاں کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،میں نے پارٹی کے تمام جلسوں اور کارنر میٹنگز ہوئیں ، بڑے قافلوں کے ساتھ شرکت کی،ہر فورم پر پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے کردار ادا کیا،لیکن پارٹی کی جانب سے یکسر نظرانداز کیاگیا،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گی۔ 

عائشہ رجب علی نے سوشل پلیٹ فارم پر اپنی بیٹے مرحوم رجب علی بلوچ کی صاحبزادے روشان رجب علی کی پوسٹیں بھی ری پوسٹ کی ہیں۔ ایک پوسٹ میں مرحوم رجب علی بلوچ ایم این اے کے صاحبزادے نے لکھا کہ  "میرے والد رجب علی بلوچ نے پارٹی کیلئے قربانی دی افسوس اسی پارٹی نے ہمیں نظر انداز کر دیا "

مزیدخبریں