مسلم لیگ نوں کے مقامی رہنما سمیت چار افراد کا قاتل گرفتار

12 Jan, 2024 | 03:19 AM


فرزانہ صدیق:  تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ میں چار افراد کے قتل میں ملوث ملزم اسامہ شاہ  کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسامہ شاہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں 4 افراد کے قتل کا نامزد ملزم  ہے ۔ ملزم اسامہ شاہ نے دسمبر میں مسلم لیگ نون کے جھنگی سیداں کے رہنما ابرار شاہ کو ان کے بیٹے اور ملازمین کے ساتھ قتل کیا تھا۔

ابرار شاہ مسلم لیگ ن کے سابق  یو سی چئیرمین  تھے۔ملزم اسامہ شاہ پولیس کو  اقدام قتل اور 5 افراد کے قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

مزیدخبریں