ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمود اچکزئی نے پشین کی نشست مولانا فضل الرحمان کے لئے چھوڑ دی

Mahmood Khan Achakzai, Molana Fazal ur Rahman, Pashin, Balochistan, Election2024 , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین:  مولانا فضل الرحمان کے حق میں اہم دستبرداری، پشین سے قومی اسمبلی کی نشست پر محمود خان اچکزئی مولانا  فضل الرحمان کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

 پشتونخوا میپ پارٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پشین سے قومی اسمبلی کی نشست  این  اے 265 پر محمود خان اچکزئی مولانا  فضل الرحمان کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے ٹکٹ جاری کردیئے

 پشتونخوا میپ  کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اس نشست سے پارٹی کو اپنے کاغزات نامزدگی واپس لینے کی  ہدایت کی۔ دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی دستبرداری سے مولانا فضل الرحمان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گی۔

 واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلی مرتبہ  بلوچستان سے قومی اسمبلی  کی کسی نشست سے انتخاب لڑرہے ہیں۔