آئی ایم ایف کا پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط  بھیجنےکا فیصلہ

12 Jan, 2024 | 12:32 AM

 وقاص عظیم: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ  ڈالرکی قسط  جاری کرنےکی  منظوری دے دی۔ 

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہوا۔

اسلام آباد میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں تصدیق کی گئی ہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ  نے  پاکستان کے لیے  70 کروڑ  ڈالر  کی قسط جاری کرنےکی منظوری دے دی   پاکستان کو  آئی ایم ایف سے حالیہ اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت اب تک  1 ارب 90 کروڑ ڈالر جاری ہوچکے ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے  پاکستان کو  70کروڑ ڈالر فوری طور پر جاری کرنےکی  منظوری دی ہے۔  آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی اب تک پرفارمنس کا جائزہ لینے کے بعد آئی ایم ایف کے واشنگٹن میں ہیڈکوارٹر میں ایگزیکٹو بورڈ کو  سٹینڈ بائے معاہدہ کے تحت قرض کی قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔ پاکستان  آئی ایم ایف کیی تمام پیشگی شرائط پر عمل درآمد کرچکا ہے۔

مزیدخبریں