(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوائے جانے پر مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان ، آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،تینوں رہنماﺅں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت کی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اسمبلی تحلیل روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کی تجویزدیدی،قائد ن لیگ نوازشریف نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس فوری بلانے کی تجویزدی ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کردیاگیا، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھجوا دی گئی ہے،گورنر نے دو روز میں اسمبلی نہ توڑی تو خودبخودٹوٹ جائے گی ،ان کاکہناتھاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی توڑ کر عوام میں جائیں گے۔
فوادچودھری نے کہاکہ48 گھنٹے میں حمزہ شہباز کو نگران وزیراعلیٰ کیلئے خط لکھ رہے ہیں، عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے حمزہ شہباز کو خط لکھ رہے ہیں۔