شاہ رخ خان کا اپنی پہلی گرل فرینڈ سے متعلق اہم انکشاف

12 Jan, 2023 | 09:14 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  شاہ رخ خان کا شمار ٹاپ بالی ووڈ اداکاروں میں ہوتا ہے، ان کے بہت سے کا فینز ہیں ، 4 سال کے وقفے کے بعد شاہ رخ ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ دکھانے کے لیے فلم پٹھان کے ساتھ سنیما گھروں میں واپس آ رہے ہیں۔

شاہ رخ  اکثرو بیشتر اپنے فینز کے لیے کچھ وقت نکال کر سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن میں ان سے بات چیت کرتے ہیں۔آج بھی انہوں نے ٹوئٹر پر صارفین کے کچھ سوالات کے جواب دیے۔

ایک صارف نے شاہ رخ خان سے ذاتی سوال کیا کہ آپ کی پہلی گرل فرینڈ کون تھی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے کنگ خان نے جواب دیا کہ 'میری بیوی گوری خان'۔

واضح رہے کہ شاہ رخ گوری کو فلموں میں آنے سے پہلے جانتے تھے، دونوں نے کئی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد 25 اکتوبر 1991 کو شادی کی تھی۔
 

مزیدخبریں