جنید ریاض : محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو مردم شماری کی ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کردیں ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں ۔جن اساتذہ کی مردم شماری کے حوالے سے ڈیوٹیز لگیں ہیں ان کی حاضری یقینی بنائی جائے ۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے ۔حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔اکثر اساتذہ ڈیوٹیز سے غائب تھے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے وارننگ جاری کر دی ہے ۔