ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا کانفرنس میں کن شرائط پر پاکستان کو قرض ملا؟

جنیوا کانفرنس
کیپشن: جنیوا کانفرنس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کےلیے جنیوا کانفرنس میں عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک کی جانب سے اعلان کردہ قرض کی شرائط سامنے آگئیں۔

میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی سید ظفرعلی شاہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے ایک فیصد شرح سود پر قرض دیں گے اور پاکستان کو مجوزہ قرض 40 سال کےعرصہ میں واپس کرنا ہوگا۔سید ظفرعلی شاہ نے کہا کہ مجوزہ قرض میں پاکستان کو 9.7 ارب ڈالرزمیں سے 2.8 ارب ڈالرزرواں مالی سال منتقل ہونے کا امکان ہے جو آئندہ ماہ سے ملنی شروع ہو جائےگی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے جنیوا کانفرنس میں مجموعی طور پر 9.7 ارب ڈالر کے وعدے ہوئے ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جنیوا کانفرنس کے اعلان کردہ 9 اعشاریہ 7 ارب ڈالر میں سے 8 ارب ڈالر قرض کی مد میں ملے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اعلانات میں سے قرض کی رقم 8 ارب ڈالر سے زائد ہے اور اگر سعودی ڈویلپمنٹ بینک کے ایک ارب ڈالر بھی شامل کرلیے جائیں تو یہ رقم 9 ارب ڈالر سے زائد ہوجائے گی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی تین سال میں بحالی اور تعمیر نو مکمل کرنی ہے، 3 سال میں ہم نے ری کنسٹرکشن اور ری ہیبلیٹیشن مکمل کرنی ہے۔