پرویز الٰہی ،عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچ گئے   

12 Jan, 2023 | 07:34 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچ گئے، ق لیگ کے رہنما حسین الٰہی بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہیں ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں پنجاب اسمبلی توڑنے پر تبادلہ خیال ہو گا،پرویز الٰہی سے اتفاق کی صورت میں آج رات ہی اسمبلی کی تحلیل کا امکان ہے،پرویز الٰہی کو قائل کرلیاگیا تو آج ہی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوائی جاسکتی ہے ۔

 دوسری جانب عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری توڑنے کا کہا، پی ٹی آئی رہنماﺅں کا کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی توڑنے میں اب تاخیر نہیں ہونی چاہئے 

مزیدخبریں