(درنایاب) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے بلڈنگ ریگولیشنز میں ایک مرتبہ پھر ترمیم کا فیصلہ کرلیا، کمرشل بلڈنگز کی منظوری کیلئے روف ٹاپ گارڈن اور سولر پینل سسٹم لازمی قرار دینے کا قانون پاس کیا جائے گا ۔
اس سے قبل ایل ڈی اے بائی لاز میں روف ٹاپ گارڈن اور سولر سسٹم کا لازمی قانون شامل نہ تھا، رہائشی علاقوں میں سکول اور کلینک کھولنے کیلئے تیس فٹ کی بجائے چالیس فٹ روڈ پر اجازت دی جائیگی۔
اس سے قبل تیس فٹ روڈ پر سکول اور کلینک کی اجازت ہونے سے کمرشل مشروم گروتھ ہوگئی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کو واضح قانون سازی کی ہدایت کی تھی۔
ایل ڈی اے دونوں قوانین کو منظوری کیلئے آئندہ گورننگ باڈی میں لیکر جائے گا، قانون منظوری کے بعد خلاف ورزی پر کمرشل بلڈنگز کی نقشہ منظوری اور تکمیل کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا جائے گا۔