مائدہ وحید : موسم سرما اپنے رنگ دکھانے لگا,سردی کی شدت برقرار،کہیں دھوپ تو کہیں بادلوں کا بسیرا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
شہر میں سردی کی شدت برقرار ہے، شہریوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے، جرسیاں اور کوٹ استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
آج شہر کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بارش ہونے سے مطلع قدرے صاف ہوگیا ہے، اور فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔