حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

12 Jan, 2023 | 03:29 PM

(جمال الدین جمالی ) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،  نیب کی جانب سے سپلیمنٹری ریفرنس دائر ہونے تک سلیمان شہباز کو  بھی حاضری سے چھوٹ مل گئی۔ 

احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ،آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، شہبازشریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے،  احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے کیس کی سماعت کی۔حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔عدالت کو بتایا گیا کہ حمزہ شہباز بیٹی کے علاج کیلئے ملک سے باہر ہیں۔سلیمان شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیےکہ سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت زیر التواء ہے،وہاں انکی حاضری لگتی ہے،ٹرائل میں پیش ہونےکی ضرورت نہیں،عدالت نےمزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی ۔

عدالت نے وزیراعظم کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا،  ریفرنس میں شہبازشریف،حمزہ شہباز سمیت 16ملزمان کو نامزد کیا گیا ، عدالت نے نئے ملزمان کی حد تک سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنےسےمتعلق نیب سے جواب طلب کر لیا. 

 

مزیدخبریں