معروف بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

12 Jan, 2023 | 03:18 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے دوست عادل خان سے شادی کرکے اسلام قبول کر لیا۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر بھارتی ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں ان میں سے ایک ویڈیو میں راکھی کو اسلام قبول کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، راکھی نکاح سے قبل کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئیں جس کے بعد انہوں نے اپنا مسلمان نام بھی رکھ لیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا نیا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔

اداکارہ کے نکاح نامے پر بھی ان کا نام فاطمہ راکھی ساونت لکھا ہوا ہے جبکہ اداکارہ نے دستخط میں بھی یہی نام درج کیا ہے۔

راکھی ساونت نے عادل خان سے شادی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی سے گھر والوں اور چند دوستوں کی موجودگی میں کرنے کا فیصلہ کیا اداکارہ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی وائرل ہونے والی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ۔

 

مزیدخبریں