ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کو سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے حکم پر باہر بھیجا گیا۔
نجی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ جنرل (ر) باجوہ کے حکم کے تابع فرح گوگی کو ملک سے باہر جانے دیا گیا ۔
فیصل واوڈا کے مطابق ’کیوں کہ جنرل باجوہ نے کہا کہ عمران خان اس بات کا برا مانیں گے اور اسے ذاتی لے لیں گے لہٰذا ہم نے اس میں اس حد تک انوالو نہیں ہونا لہٰذا فرح گوگی کا بیرون ملک جانا سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علم میں تھا‘۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی پرکرپشن کا الزام ہے جب کہ توشہ خانہ کے تحائف خریدنے والے دبئی کے بزنس مین عمر فاروق ظہور کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2019 میں عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے رابطہ کیا جس کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئیں۔