رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، ڈاکو ایک کروڑ سے زائد لیکر فرار

12 Jan, 2023 | 10:28 AM

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں نامعلوم ملزمان گھر میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک ون میں رواں سال کی اب تک کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ تین مسلح ڈاکو گھر سے 40 تولہ سونا، 23 لاکھ روپے اور 2500 ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مقدمے کے مطابق مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی، ملزمان گھر سے تین لاکھ روپے سے زائد کے سیونگ سرٹیفکیٹ بھی لے گئے۔پولیس نے   ڈکیتی کے واقعہ کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

قبل ازیں گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کے قتل کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کیاگیاتھا۔پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ گزشتہ رات تقریباً 8 بج کر 10منٹ پر بہن کے ہمراہ میڈیکل اسٹور دوا لینے گیا تھا، میڈیکل اسٹور کے اندر دوا لینے میں مصروف تھا کہ پیچھے سے گولیاں چلنے کی آواز آئی۔

مزیدخبریں