5 ہزار بند اسکولوں کے حوالے سے بڑا قدم

12 Jan, 2023 | 10:05 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: سندھ کے 5 ہزار بند اسکولوں کے سیمی کوڈ سے نئے اپ گریڈ ایلمنٹری اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے میں بند پڑے پانچ ہزار اسکولوں کو ان کے سیمی کوڈ سے نئے اپ گریڈ ایلمنٹری اسکول میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے بتایا کہ اسکولوں کی اپ گریڈیشن مرحلہ وار کی جائے گی اور اس کے لیے موزوں ترین علاقوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ یہ نئے اسکول پرائمری کے 35 ہزار بچوں کو ایلمنٹری اسکول میں داخلوں کے لیے بنائے جائیں گے، کیوں کہ پرائمری کے 35 ہزار طلبہ کے لیے فقط 3 ہزار ایلمنٹری اسکول تھے۔سردار شاہ نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ پرائمری کے 35 ہزار طلبہ کو 3 ہزار ایلمنٹری اسکولوں میں داخلہ دیا جاتا، اس لیے بند پڑے اسکولوں کے سیمی کوڈ سے نئے اسکول بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں