سٹی 42: سرکاری سکولوں میں غیر حاضررہنے والے اساتذہ سے متعلق سخت اقدامات کرلیے گئے ہیں۔
ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی اب فورن ہوگی پکڑ، سندھ میں 7 اضلاع کے اساتذہ اب آن لائن موبائل فون پرروزانہ حاضری لگائیں گیں، فیصلہ ہوگیا۔سندھ حکومت نے کراچی کے علاوہ صوبے کے 7 اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کو فون پر آن لائن حاضری لگانے کا حکم دے دیا۔
تعلقہ مانیٹرنگ آفیسر چیف مانیٹرنگ آفیسرز ہونگے، ٹیچرز اور ہیڈ ماسٹرز کو ٹریننگ دیں گیں، محکمہ تعلیم سندھ نے حیدرآباد، لاڑکانہ،میرپورخاص ڈویژنوں کے تعلقہ ایجوکیشن افسران کو خط لکھ دیا۔