پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو گئے ،اپوزیشن کا بائیکاٹ

12 Jan, 2023 | 01:27 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)چودھری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے 186 ووٹ حاصل کئے، سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 186 ووٹ حاصل کر لئے،ایوان نے پرویز الٰہی پر اعتماد کے ووٹ کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کے ووٹ کیلئے قرارداد ایوان میں پیش کردی گئی،میاں اسلم اقبال اورراجہ بشارت کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی ،اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کا گھیراﺅ کرلیا اورایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں،سپیکر نے اسمبلی رولز کی بک اپوزیشن کو دکھا دی،لیگی ارکان نے سیکرٹری اسمبلی کی کرسی کو بھی ٹھوکریں ماریں، اس دوران تحریک انصاف اور ن لیگ کے ارکان الجھ پڑے ، اپوزیشن نے اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا،اپوزیشن ارکان ایوان سے باہر نکلناشروع ہو گئے ،اپوزیشن کی جانب سے جعلی ووٹنگ جعلی ووٹنگ کے نعرے لگائے گئے۔

 ووٹنگ پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی ارکان کو بریف کیاگیا،سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے اعتماد کے ووٹ سے متعلق ارکان کو طریقہ کار بتایا، پنجاب اسمبلی اور لابی کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے،سپیکر سبطین خان نے کہاکہ کسی کو بھی اندر آنے کی اجازت نہیں دی جائے، جو پرویز الٰہی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں وہ ارکان لابی میں چلے جائیں ۔

مزیدخبریں