(اسرار خان)جوہر ٹاؤن میں راہ گیر خاتون کو ہراساں کرنا اوباش نوجوان کو مہنگا پڑ گیا ۔خاتون نے ہراساں کرنے والے ملزم کی ٹھکائی کر ڈالی ۔ سٹی فورٹی ٹو نے واقعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔
تفصیلات کےمطابق واقعہ بدھ کی رات سوا 8 بجے جی بلاک جوہر ٹاؤن میں پیش آیا۔سی سی ٹی وی میں نوجوان کو راہ گیر خاتون کا تعاقب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران خاتون اور اوباش نوجوان میں مکالمہ ہوتا ہے۔
متاثرہ خاتون چھیڑ خانی کرنے پر نوجوان کو تھپڑ مارتے نظر آتی ہے۔ سی سی ٹی وی میں دیگر راہ گیر بھی موقع پر موجود نظر آتے ہیں ۔ جہنوں نے اوباش پر اپنے ہاتھ صاف کئے۔