(سعید احمد)لاہور ائیرپورٹ رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی۔لاہور ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن معطل۔رات گئے لاہور آنے اور جانے والی پروازوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے۔
لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق د وحہ سے آنے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 620 گیارہ گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر 12 بجے لاہور پہنچے گی۔استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 ساڑھے سات گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر ایک بجے ، راس الخیمہ سے آنے والی پرواز پی اے 461 دس گھنٹے کی تاخیر سے سہ پہر چار بجکر بیس منٹ، لندن سے آنے والی پرواز بی اے 259 گیارہ بجکر بیس منٹ، ابو ظہبی سے آنے والی پرواز پی اے 431 ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر ایک بجے لاہور پہنچے گی۔
سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 737 سولہ گھنٹے کی تاخیر سے شام ساڑھے چار بجے لاہور سے جدہ روانہ ہو گی۔دوحہ جانے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 621 سوا دس گھنٹے کی تاخیر سے ایک بجکر 20 منٹ پر روانہ ہو گی۔برٹش ائیر کی پروز بی اے 258 تین گھنٹے پنتالیس منٹ کی تاخیر سے 12بجکر 50 منٹ پر لندن روانہ ہو گی۔