پی ایس ایل سٹاف کو بوسٹر ڈوز لگوانے کا فیصلہ

12 Jan, 2022 | 11:07 PM

Imran Fayyaz

(حافظ شہباز علی)کورونا کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے پی ایس ایل سٹاف کو بھی بوسٹر ڈوز لگوانے کا فیصلہ کرلیا۔
کورونا کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پی سی بی انتظامیہ نے سر جوڑ لیے اور لیگ میں خدمات انجام دینے والے پی سی بی اسٹاف کو بھی ویکسی نیشن بوسٹر ڈوز لگوانے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق لیگ کے لیے بورڈ کے اندرونی اجلاس بھی زوم میٹنگ پر ہی کرانے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے جبکہ کوویڈ پروٹوکولز کو یقینی بنانے پر زوردیتے ہوئے ملاقاتیں بھی محدود کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں