یمنیٰ زیدی کی شادی؟ عروسی لباس پہنے اداکارہ کی ویڈیو منظر عام پر

13 Jan, 2022 | 09:00 AM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد)پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنی منفرد اداکاری اور مزاحیہ سین کرنے کی وجہ سے کافی مقبول ہیں، 2018 میں اداکارہ کو ' بیسٹ ایکٹرس' کا ایوارڈ ملا،2020 میں لیکس سٹائل ایوارڈ  شو میں بھی بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوجس میں عروسی لباس پہنے خوبصورت لگ رہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ یمنیٰ زیدی کا شمار چند ان اداکاراؤں میں ہوتا جنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا الگ مقام حاصل کرتے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔ شاعری، موسیقی اور سفر سے لگاؤ رکھنے والی اداکارہ کی مقبولیت  میں مزید اضافہ کی وجہ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والامشہور ڈرامہ ' پری زاد'ہے، جس میں یمنیٰ زیدی نے ریڈیو پرایک میزبانی کے فرائض سرانجام دے ، ڈرامے میں بینائی سے محروم یمنیٰ نے عمدہ اداکاری کی جس کو مداحوں نے خوب سراہا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سنہری عروسی فراک کے ساتھ جیولری پہنے نظرآرہی ہیں،  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ دلہن کا روپ دھارے کھڑی ہے اور مسکراتے کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں معروف گلوکار راحت فتح علی کی آواز میں' ہم صدقے تمہارے' گانا چل رہا ہے۔

مزیدخبریں