جوہر  ٹاؤن بم دھماکہ ،انسداد دہشتگردی  عدالت نے فیصلہ سنا دیا،ملزمان کو سخت سزائیں

12 Jan, 2022 | 09:04 PM

Imran Fayyaz

(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پیٹر پال سمیت چار ملزمان کو 9 ،9 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا جبکہ خاتون ملزمہ کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس میں ملوث مجرم پیٹر پال٫ عید گل ، ضیا اللہ اور سجادحسین کو 9 ۔9 بار سزائے موت کا حکم سنایا جبکہ خاتون ملزمہ عائشہ کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کا فیصلہ سنایا، انسداد دہشتگردی عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث جیل میں ٹرائل مکمل کیا تھا، سی ٹی ڈی نے دسمبر میں مقدمہ کا چالان جمع کرایا تھا، عدالت نے تیز تر کاروائی کرتے ہوئے ٹرائل مکمل کیا گیا۔

 عدالت میں 56 گواہوں نے ملزمان کیخلاف بیانات ریکارڈ کروائے، ملزمان کے خلاف سی⁦ ٹی ڈی نے جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کا مقدمہ درج کیا تھا،  فر انزک شواہد اور واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا، فرانزک شواہد اور گواہان کے بیانات سے ملزموں کا جرم ثابت ہوا ۔ملزمان کے وکلاء اور پراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد عدالت نے سزائیں سنائیں۔

مزیدخبریں