غیر ملکی یونیورسٹیوں سے ڈگریاں حاصل کرنیوالے طلبہ کیلئے بری خبر

12 Jan, 2022 | 07:02 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں پر پابندی عائد،ملکی یونیورسٹیوں میں ہائرایجوکیشن کمیشن کی منظوری کےبغیرفارن ڈگری کااجراغیرقانونی قراردے دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق بیرون ممالک سے ڈگری حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کے لئےبری آگئی،  ہائرایجوکیشن کمیشن نے غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں پر پابندی عائد کردی، بغیرمنظوری کےغیرملکی ڈگری پروگرامزآفر کرنے والی جامعات کاچارٹرڈ منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،لوکل یونیورسٹی میں داخلوں کے لئےایچ ای سی کی منظوری لازم قرار دی گئی۔

ڈبل ڈگری اورغیر ملکی ڈگریوں کے لئےایچ ای سی سےمنظوری لازمی لینا ہوگی۔غیر ملکی یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کر کے بھی فارن ڈگری کا اجراغیر قانونی ہوگا۔مقامی یونیورسٹیزسےجاری کی گئی غیرمنظور شدہ ڈگریوں کی ایچ ای سی تصدیق نہیں کرے گا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مقامی یونیورسٹیزکوایسے ڈگری پروگرامز میں داخلوں سے روک دیا۔

مزیدخبریں