ویب ڈیسک: وفاقی وزیردفاع پرویز خٹککے بھانجوں جلال خٹک اور بلال خٹک نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں دونوں بھائیوں جلال خٹک اور بلال خٹک نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ کو ملک وقوم کو درپیش مسائل کاحل قراردیا۔ اس موقع پر امیر مقام نے دونوں بھائیوں کو مسلم لیگ کی ٹوپی اور مفلر پہنائے ۔
امیر مقام نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت آگیا اب ایماندار لوگ ن لیگ میں واپس آئیں گے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔ جھوٹ اور یوٹرن میں پی ایچ ڈی کرنیوالے عمران خان پر لوگ اب مزید اعتبار کرنے کے لئے تیار نہیں۔ پی ٹی آئی کے باضمیر شہریوں سے درخواست ہے اب وہ نوازشریف کا ساتھ دیں کئی لوگ اور بھی ن لیگ میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔