ایف آئی اے کا خوف کام کرگیا، حریم شاہ منی لانڈرنگ سے مکر گئی

12 Jan, 2022 | 06:32 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: حریم شاہ مکر گئیں، حریم کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں نے ایسی ہی بنائی۔

متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ  کا کہنا ہے کہ پاکستان سے رقم نہیں لے کر گئی، میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتی ہوں۔ ڈر کےمارے حریم شاہ نے ویڈیو ہی ڈیلیٹ کردی۔قبل ازیں وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہاتھ میں بھاری رقم پکڑے حریم شاہ نے کہا تھا کہ مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور کہہ بھی نہیں سکتے۔ قانون صرف غریبوں کیلئے ہے۔

 بعد ازاں ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو معاملے کی تحقیقات کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ ویڈیو میں حریم شاہ بھاری رقم منتقلی کا انکشاف کر رہی ہیں ، ان کے خلاف فارن ایکس چینج قوانین کے  تحت کارروائی کی جارہی ہے ۔

مزیدخبریں