ویب ڈیسک : ٹویوٹا نے طویل انتظار کے بعد بآلاخر '' کیمری'' کا ہائیبرڈ الیکٹرک ماڈل 2022 لانچ کردیا ۔
طاقتور، پرآسائش ٹویوٹا کیمری میں جتنی خصوصیات متعارف کرادی گئی ہیں اس کے بعد یہ الیکٹرک ہائبرڈ کاروں میں سرفہرست آگئی ہے۔ گاڑی کو تین مختلف موڈز میں ڈرائیو کیا جاسکتا ہے جس میں '' ایکو'' ''نارمل '' اور'' اسپورٹ '' موڈ شامل ہیں ۔ ''پاور ٹلٹ سائڈ مون روف '' چھت ڈرائیو کا الگ احساس دیتی ہے جبکہ اسپورٹ ٹیونڈ سسپنشن ناہموار سڑک پر بھی آپ کو مکمل محفوظ رکھتاہے۔ ایکس ایل ای ماڈل میں مکمل شیشے کی سن روف بھی دستیاب ہے۔ وائٹ پرل، سلور میٹیلک، ریڈ میکا، ایٹی چیوڈ بلیک اور برننگ بلیک رنگوں میں متعارف کرائی جانے والی ٹویوٹا کیمری کی کلاس ہی الگ ہے۔
19 انچ کے گلاس بلیک الائے وہیلز ہر ایک کی توجہ کھینچ لیتے ہیں۔ کیمری ہائبرڈ کی ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس اور بیک لائٹس بھی خاص ہیں۔ اسی طرح ہائبرڈ گاڑی کی بیٹری کی 10 سال یا ڈیڑھ لاکھ میل کی وارنٹی ہے ۔
گاڑی کا ہائبرڈ انرجی مانیٹر جو رنگین HUD(ہیڈ اپ ڈسپلے) کے ذریعے اور آڈیو کے ذریعے آپ کو گاڑی کی ونڈ اسکرین پر ہر پیش رفت سے آگاہ رکھتا ہے۔ جبکہ ڈرائیور اسسٹ پیکج سے اب سکیورٹی اور تحفظ کا نیا احساس ملے گا۔ ڈیش بورڈ میں 7 انچ کا کلر ملٹی انفارمیشن ڈسپلے آرٹی فیشل انٹیلی جنٹ ہے جو آپ کو موڑ مڑنے سے لے کر گڑھوں تک ہر چیز سے پیشگی آگاہ کرے گا۔ ''ٹویوٹا سیفٹی سینس'' نے اب ڈرائیونگ کا معیار تبدیل کردیا کیمرے اور ریڈار سے لیس یہ سسٹم سڑک پر اچانک آنیوالے راہگیر سے لے کر آپ کی طرف بڑھتی ہوئی بے قابو موٹرسائکل یا کار سے پیشگی آگاہ کرے گا اورخود کار طریقے سے بریک بھی لگائے گا۔ اپنے موبائل فون پر اپنی کیمری کی ہر موومنٹ سے آگاہ رہئیے ۔ڈرائیور یا بیٹا گاڑی لے کر کہاں گھوم رہا ہے سب ہے آ پ کوخبر۔
API Response:
API Response:
API Response:
ٹویوٹا کیمری ہائبرڈ کار کو ریسرچ ڈیٹا کی بنیاد پرمرتب کئے جانیوالی رینکنگ میں سے 10 میں سے 8.7 پوائنٹ ملے ہیں۔ دوسال بعد متعارف کرائے جانیوالی کار کے ماڈل کو ہر شعبے میں ایکسیلنٹ کا درجہ دیا گیاہے۔
API Response: