ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹویوٹا نے بآلاخر '' کیمری'' کا ہائیبرڈ الیکٹرک ماڈل لانچ کردیا

Toyota CAMRY hybrid 2022
کیپشن: Toyota CAMRY
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹویوٹا نے طویل انتظار کے بعد بآلاخر '' کیمری'' کا ہائیبرڈ الیکٹرک ماڈل 2022 لانچ کردیا ۔
طاقتور، پرآسائش ٹویوٹا کیمری میں جتنی خصوصیات متعارف کرادی گئی ہیں اس کے بعد یہ الیکٹرک ہائبرڈ کاروں میں سرفہرست آگئی ہے۔  گاڑی کو تین مختلف  موڈز میں ڈرائیو کیا جاسکتا ہے جس میں '' ایکو'' ''نارمل '' اور'' اسپورٹ '' موڈ شامل ہیں ۔  ''پاور ٹلٹ سائڈ مون روف '' چھت  ڈرائیو کا الگ احساس دیتی ہے جبکہ اسپورٹ ٹیونڈ سسپنشن ناہموار سڑک پر بھی آپ کو مکمل محفوظ رکھتاہے۔ ایکس ایل ای ماڈل میں مکمل شیشے کی سن روف بھی دستیاب ہے۔ وائٹ پرل، سلور میٹیلک، ریڈ میکا، ایٹی چیوڈ بلیک اور برننگ بلیک رنگوں میں متعارف کرائی جانے والی ٹویوٹا کیمری کی کلاس ہی الگ ہے۔  
19 انچ کے گلاس بلیک الائے وہیلز ہر ایک کی توجہ کھینچ لیتے ہیں۔ کیمری ہائبرڈ کی ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس اور بیک لائٹس بھی خاص ہیں۔ اسی طرح ہائبرڈ گاڑی کی بیٹری کی 10 سال یا ڈیڑھ لاکھ میل کی وارنٹی ہے ۔
گاڑی کا ہائبرڈ انرجی مانیٹر جو رنگین HUD(ہیڈ اپ ڈسپلے) کے ذریعے اور آڈیو کے ذریعے آپ کو  گاڑی کی ونڈ اسکرین پر ہر پیش رفت  سے آگاہ رکھتا ہے۔ جبکہ ڈرائیور اسسٹ پیکج سے اب سکیورٹی اور تحفظ کا نیا احساس ملے گا۔ ڈیش بورڈ میں  7 انچ کا کلر ملٹی انفارمیشن ڈسپلے آرٹی فیشل انٹیلی جنٹ ہے جو آپ کو موڑ مڑنے سے لے کر گڑھوں تک ہر چیز سے پیشگی آگاہ کرے گا۔ ''ٹویوٹا سیفٹی سینس'' نے اب ڈرائیونگ کا معیار تبدیل کردیا کیمرے اور ریڈار سے لیس  یہ سسٹم سڑک پر اچانک آنیوالے راہگیر سے لے کر آپ کی طرف بڑھتی ہوئی بے قابو موٹرسائکل یا کار سے پیشگی آگاہ کرے گا اورخود کار طریقے سے بریک بھی لگائے گا۔ اپنے موبائل فون پر اپنی کیمری کی ہر موومنٹ سے آگاہ رہئیے ۔ڈرائیور یا بیٹا گاڑی لے کر کہاں گھوم رہا ہے سب ہے آ پ کوخبر۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-01-12/news-1641993043-8661.jpg
ہائی وے اور موٹر ویز پر بآسانی اور آرام دہ سفر کے لئے ڈائنا مک ریڈار کروز کنٹرول DRCCمتعارف کرایا گیا ہے جو فل اسپیڈ رینج سے لے کر پری سیٹ اسپیڈ پر کام کرے گا اگلی اور پچھلی گاڑیوں کے درمیان فاصلہ بھی خودکار طریقے سے برقرارکھا جائے گا۔ 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اوپر جانے پر  آٹو میٹک ہائی بیمز AHB سسٹم آن ہوجائے گا جو رات کو واضح دیکھنے کے لئے خودکار طریقے سے ہائی اور لو بیم  آن کرے گا۔

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-01-12/news-1641993043-5411.jpg
نو  انچ کے انفوٹینمنٹ اسکرین سسٹم جو اینڈرائڈ آٹو اور ایپل کارپلے کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گاڑی کا انٹریئر لکڑی کی لک ک ساتھ سیاہ وسرخ کمبینیشن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-01-12/news-1641993043-4342.jpg
ٹویوٹا کیمری کو تین مختلف ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے ۔ کیمری ایل ای ہائبرڈ 2.5 لٹر کی چار سلنڈر گاڑی جو ای سی وی ٹی اور 208 ہائبرڈ سسٹم سے لیس ہے ۔ دوسرے نمبر پر ہے ایکس ایس ای ہائبرڈ جو 2.5 لٹر چارسلنڈر طاقتور انجن کی ای سی وی ٹی گاڑی ہے۔  جبکہ تیسرےنمبر پر ہے ایکس ایل ای ہائبرڈ دو 2.5 لٹر کے چار سلنڈر انجن سے لیس ای سی وی ٹی گاڑی ہے۔

API Response:

ٹویوٹا کیمری ہائبرڈ کار کو ریسرچ ڈیٹا کی بنیاد پرمرتب کئے جانیوالی رینکنگ میں سے 10 میں سے 8.7 پوائنٹ ملے ہیں۔ دوسال بعد متعارف کرائے جانیوالی کار کے ماڈل کو ہر شعبے میں ایکسیلنٹ کا درجہ دیا گیاہے۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-01-12/news-1641993043-9559.jpg
گاڑی کی قیمت کا آغاز 27 ہزار380 ڈالر سے ہوکر 32 ہزار 820 ڈالر (قیمت ایک کروڑ پاکستانی روپے کے لگ بھگ )تک ہے۔ جبکہ ٹیکسزکے بعد اس میں کچھ اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

API Response:

View this post on Instagram

A post shared by TOYOTA (@toyota)

Malik Sultan Awan

Content Writer