ملتان پولیس ان ایکشن ،سٹیج اداکارہ آئمہ خان بچہ اغواء کرنے کے الزام میں شوہر سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ تین سالہ مغوی نقیب اللہ بازیاب کرلیا گیا، ایڈیشنل آئی جی نے اعلی کارکردگی پر پولیس ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان کردیا۔
سٹیج اداکارہ آئمہ خان اغوا کار نکلی، بے اولادی کا دکھ یا تاوان کا لالچ؟ آئمہ خان کو ملتان پولیس نے گرفتار کرلیا۔دو روز قبل نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نےدہلی گیٹ سے تین سالہ نقیب اللہ کو اغو اکیا۔پولیس نے اداکارہ آئمہ خان اس کے شوہر اور دیور مظفر کو گرفتار کرلیا۔
ملزم مظفر کو اوکاڑہ جبکہ دیگر دونوں ملزمان کو ملتان سے پکڑاگیا، ملزمہ آئمہ خان نے اغوا کے لئے دیور کو پانچ لاکھ روپے دئیے۔ پولیس کے مطابق اغوا میں تاوان وصولی کا عنصر بھی شامل ہوسکتا ہے۔
اغوا کا ابتدائی مقدمہ تھانہ دہلی گیٹ میں بچے کے دادا گل محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، گرفتار ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفراقبال اعوان نے ایس ایس پی آپریشنز اور ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان کردیا۔