محکمہ پرائمری ہیلتھ کو اربوں روپے مل گئے

12 Jan, 2022 | 06:08 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر)محکمہ پرائمری ہیلتھ کو اربوں روپے مل گئے، رقم ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کے لئے دی گئی ہے۔

 محکمہ خزانہ نے محکمہ پرائمری ہیلتھ کو دو ارب ستر کروڑ روپے جاری کردئیے ہیں، محکمہ پرائمری ہیلتھ کو ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے، ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کے لئے بجٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ نے تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے لئے بجٹ جاری کیا ہے۔ کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد بجٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے سپلیمنٹری گرانٹ کی اپیل کی گئی تھی۔

مزیدخبریں