بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان پکڑے گئے

12 Jan, 2022 | 05:57 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے ایم پی اے  بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے دونوں شوٹرز کو لاہور سےگرفتار کرلیا گیا ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان کوگرفتارکرنےکے لیے پولیس کی 16 ٹیمیں  تشکیل دیں تھیں، رات گئے سی آئی اے پولیس نے 10 مختلف مقامات پر چھاپے مارے، اس دوران  دونوں ملزمان کو شاہدرہ کے علاقے سے خفیہ آپریشن کے بعدگرفتار کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کل صبح ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائےگا۔ترجمان کا کہنا ہےکہ بلال یاسین پر پر فائرنگ کیس میں متعدد لوگوں کو شامل تفتیش کیا گیا تھا، سہولت کار ساجد اور فخر عالم اسلحہ ڈیلر کوبھی گرفتار کیاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار شوٹرز کے نام ماجد اور کاشف ہیں،گرفتار شوٹرز عرصہ دراز سے بلال گنج کے رہائشی ہیں اور ان کا  آبائی تعلق مورکھنڈا ننکانہ صاحب سے ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹرز نے حملے کے وقت آئس کا نشہ کر رکھا تھا، ملزمان سے نامعلوم مقام پر مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہےکہ 31 دسمبر کی رات کو لاہورکے علاقے موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ بلال یاسین کے پیٹ میں دو اور ٹانگ پر ایک گولی لگی تھی، میو اسپتال میں ان کا آپریشن کیا گیا تھا اور آج  ہی وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں