ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کووڈ19،احتیاطی تدابیر کا مضحکہ اڑانے والوں کو بھاری جرمانہ و سزائیں ہونگی

corona sops
کیپشن: corona virus
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) کورونا نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے،کوئی  ایسا شعبہ نہیں جو کوویڈ 19 کے اثرات سے محفوظ رہا ہو۔

متحدہ عرب امارات میں کووِڈ-19 کےقواعد وضوابط کا سوشل میڈیا پرمضحکہ اڑانے والے افراد سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے  ۔
یواے ای کی وفاقی ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز پراسیکیوشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کو نئے قوانین کے تحت سزا دی جا سکتی ہے جس کے تحت گمراہ کن معلومات شیئرکرنے پر کم سے کم دوسال قید اور54 ہزارڈالر(2 لاکھ اماراتی درہم) جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی وام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ’’یہ انتباہ سوشل میڈیا پرتصاویر اور ویڈیوز کی حالیہ گردش کے بعد جاری کیا گیا ہے‘‘۔ان میں احتیاطی تدابیرکی تضحیک کرنے والے تبصرے کیے گئے ہیں اورگانوں کے ساتھ بھی ان کا مضحکہ اڑایا گیا ہے۔ان میں سے دوسروں سے ان کی خلاف ورزی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں یواے ای میں ٹیسٹنگ کی ضروریات میں اضافہ ہوا ہے جس میں بہت سے آجروں نے منفی پی سی آرٹیسٹ کے نتائج کامطالبہ کیا ہے۔اس سے ٹیسٹ مراکز پر دباؤ پڑ رہا ہے۔
دارالحکومت ابوظبی کے رہائشیوں کو ہر پندرہ دن بعد پی سی آرٹیسٹ کے منفی نتائج کی ضرورت ہوتی ہے اور سرکاری عمارتوں میں داخل ہونے کے لیے بھی منفی ٹیسٹ کی رپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

 واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل اومیکرون کے پھیلاؤ کے حوالے سے دنیا بھر میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔ تیزی سے پھیلنے والے اس ویرینئٹ سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔اومیکرون ویریئنٹ کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس نئے وائرس کی شناخت اب تک بیس سے زائد ممالک میں ہوچکی ہے۔